اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ الشباب گروہ کے سرغنہ احمد ایمان نے کینیا، مالی اور دیگر افریقی ملکوں میں اپنے متعدد عناصر کی ہلاکتوں کے بعد منگل کو اپنے ایک بیان میں کہا کہ ان کا گروہ، پوری دنیا میں لوگوں کا قتل عام کرے گا۔ واضح رہے کہ صومالیہ میں سرگرم دہشت گرد گروہ الشباب نے سن دو ہزار بارہ سے القاعدہ کے ساتھ خود کو منسلک کر لیا ہے۔ ماضی میں اس گروہ کا صومالیہ کے مرکزی اور جنوبی علاقوں پر قبضہ تھا لیکن دو ہزار پندرہ میں صومالیہ کے بڑے شہر اس کے قبضے سے آزاد ہو گئے اور اب صرف چند دیہی علاقے ہی اس کے کنٹرول میں ہیں۔ دو ہزار چودہ میں الشباب کے عناصر کی تعداد سات سے نو ہزار تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲